بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کے منافی ،امریکا اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،خواجہ آصف

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

استنبول (یواین پی) او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسے اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا فیصلے پر نظرثانی کرے۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں، دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں، امریکا کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرزعمل کے خلاف ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme