ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ تو مکمل ہو گیا مگر الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے تاحال شکو ک وشبہات کے سائے ختم نہیں ہو سکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آنے والے امیدوار وں نے بھی الیکشن کے حوالہ سے ملی جلی رائے اور تاثرات کا اظہار کیا ہے چند امیدواروں نے کہا کہ بار بار تاریخیں آگے کرنے سے ہم تنگ آچکے ہیں کیونکہ ووٹرز سے جب ووٹ طلب کرنے کے لیے ان کے دروازے پر جاتے ہیں تو ووٹرز سوال داغ دیتے ہیں کہ الیکشن تو ہونے تو نہیں آپ کیوں اس طرح وقت ضائع کر رہے ہیں ایسی صورتحا ل میں ہمیں مایوسی ہوتی ہے کیونکہ ہم تو الیکشن کا بروقت انعقاد چاہتے ہیں اور الیکشن بار بار موخر کرنے میں ہمارا قصور نہیں ہے بلکہ الیکشن میں تاخیر سے ہمارا نقصان سب سے زیادہ ہے کیونکہ ہمیں زیادہ وقت اور زیادہ رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے جبکہ ووٹرز کی منتیں اور ترلے کرنے کا پروگرام بھی لمبا ہوتا جارہا ہے بعض امیدواروں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں بلکہ زیادہ سرگرم اور متحرک ہیں اور ہمیں اپنا منشور اور اپنی مہم کو زیاہ بہتر انداز سے چلاکر عوام کو متاثر کرنے کا موقع مل رہا ہے ویسے بھی ووٹرز جان لیں گے کہ بناوٹی امیدوار کون ہیں اور کون ان کے کام آنے والے ہیں بہر حال الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا معمہ ابھی تک امیدواروں اور ووٹرز کے لیے پریشانی کا سبب ضرور بن گیا ہے ۔