تھانہ یارک کی حدود ووانڈہ ہیبتی میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ نے ایک قیمتی زندگی کا چراغ گل کردیا 

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی)تھانہ یارک کی حدود ووانڈہ ہیبتی میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ نے ایک قیمتی زندگی کا چراغ گل کردیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود وانڈہ ہیبتی میں عبدالرحمٰن ولد عبدالحلیم سکنہ وانڈہ ہیبتی کی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے شادی میں شریک ساٹھ سالہ شخص عبدالرحیم ولد عبدالعزیز گنڈہ پور سکنہ ہیبتی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے مقتول کے بیٹے عبدالوہات کی رپورٹ پر ملزم عبدالمنیب ولد عبدالمجید گنڈہ پور سکنہ وانڈہ ہیبتی کے خلاف جرم زیر دفعات 322ت پ اور 4ہوائی فائرنگ ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes