اسٹاک ہوم …نیند میں کمی جسمانی طور پر تو بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے مگر اب تو ماہرین نے اسے دماغ کے لئے بھی مضر قرار دیا ہے۔ سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند میں کمی دماغ کے لئے سر پر کسی زوردار چوٹ لگنے سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے خون میں ایسے مالیکیولز بڑھ جاتے ہیں جودماغ میں خون کی مقدار بڑھانے کا کام کرتے ہیں اور ایسا سر پر شدید چوٹ لگنے کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔