عدالتوں نے کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی میں گھسیٹ کر کرپٹ مافیہ کو پیغام دیا :عمران خان

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

کراچی (یواین پی)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتوں نے کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی میں گھسیٹا اور اب نیب عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے ،اس سے کرپٹ مافیہ کو پیغام گیا ہے کہ ان کی باری بھی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے آمدنی سے زائد ہیں ،وہ یہ نہیں کہہ رہے ”مجھے کیوں نکالا“بلکہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ عدالتیں مجھے کیسے بلا سکتی ہیں ،میں طاقتور ہوں ۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت خطرے میں ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے ،جمہوریت خطرے میں نہیں ،نواز شریف کی کرپشن خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی تبدیلی آرہی ہے کہ پاکستان عزیم ملک بننے جا رہا ہے ،جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس وقت کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں جو ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے ،قانون کی حکمرانی کی تحریک سے ملک اوپر جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes