ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین میں آگاہی کے بارے گوجرہ میں واک کا اہتمام 

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

گوجرہ (یو این پی)ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین میں آگاہی کے بارے گوجرہ میں واک کا اہتمام کیا گیا واک میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ آصف ڈوگر ،ڈی ایس پی ٹریفک کاشف منیر گل ٹریفک محرر اعباز احمد سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے تریفک قوانین میں آگاہی کے بارے واک کا اہتمام کیا گیا واک میں اسسٹنٹ کمشنر آصف ڈوگر ،ڈی ایس پی ملک شاہد ٹریفک محرر اعباز احمد سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے واک میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس میونسپل کمیٹی میں اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکاء سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر آسف ڈوگر کا کہنا تھا کہ 18سال سے کم عمر ڈرائیونگ کرنا جرم ہے واک کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy