غریب بیوہ خاتون زہرا بی بی کی زمین پر صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے اور سمدی کا قبضہ

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

ٹھٹھ(رپورٹ: حمیدچنڈ) گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ پر غریب بیوہ خاتون زہرا بی بی کی زمین پرمملکت پاکستان صدر ممنون حسین کے بیٹے اور سمدی کا قبضہ، قبضہ خوروں کا بیوہ عورت اور اسکے بیٹے کو جان سے مارڈالنے کی دھمکیاں،ٹھٹھہ ضلع کے روینیوکھاتے کے عملدار وں کا قبضہ مافیا کو مکمل تحفظ حاصل،اعلیٰ احکام سے انصاف کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گھاروکے قریب فلٹر پلانٹ پرقائیم عباس گوٹھ کی مکین 60سالہ بیوہ زہرا بی بی کا بیٹے اور رہائشیوں سمیت مکلی پریس کلب پر سخت احتجاج اور مظاہرہ کیا جسکے بعد زہرا اور اسکے بیٹے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کے میرے سسر غلام عباس نے 1961تا1971اور1972-73 میں ہمارے عباس گوٹھ کے ساتھ ہی زرعی زمین 9ایکڑ سرکار سے لیز پر حاصل کی تھی،جسکے بعد 1984 میں مزید 10سال کیلئے دوبارہ لیز کروائی تھی میرے سسر کے وفات کے بعد میرے شوہر غلام عباس نے 1992-93 میں حکومت سے یہ زمین 30 سال کے لیے دوبار حاصل کی ،جسکے بعد میرے شوہر کا 2011میں انتقال ہوگیا جسکے بعد یہی زمین ہمارے گزربسر کا ذریعہ رہ گئی،کچھ عرصہ قبل خود کو صدرپاکستان ممنون حسین کا رشتہ دار بتانے والوں نے 24ڈسمبر 2016 ء کو یہ لوگ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو اور ریونیو کے عملے اور گھارو پولیس کے ساتھ ہمارے پاس آئے ،انہوں نے میرے بیٹے کو بلواکر کہا کے تم لوگوں نے اس زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے اورہماری ایک بھی نا سنتے ہوئے ہمیں دھمکانے کے بعد ہماری 9 ایکڑ میں سے 7 ایکڑ زمین صدر ممنون حسین کے سمدی نسیم اور بیٹے ارسلان کے حوالے کردی اور زمین پر انکا قبضہ کروایا ،اور اس زمین پر موجود ہماری تیار فصل کو بھی انکے حوالے کردیا ،انہوں نے مزید کہا کے ہم نے ریونیو کھاتے اور ضلعی احکام تک بار بار ہماری لیز والے کاغذوں کی کاپیوں کے ساتھ درخواستیں بھیجی ہیں مگر ہمیں کہیں سے بھی انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے، نسیم اور ارسلان کے زمین پر موجود مسلح افراد ہمیں یہاں سے گھربار چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے اکلوتے بیٹے کو جان سے مارڈالنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ، زہرا بی بی نے اور اسکے بیٹے نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف ، ڈی جی رینجرز،وزیرِ اعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے میری اور میرے بچوں کا ذریعہ معاش 9 ایکڑ زمین پر سے قبضہ ختم کروایا جائے اور صدرپاکستان کے سمدی اور بیٹے اور ٹھٹھہ کے ریونیو کھاتے کے ملوث عملداروں کے اوپر انکوئیری کراکر سخت قانونی اقدام اٹھائے جائیں۔ 
مکلی کے قریب سیلاب متاثریں کے لیئے بنائے گئے ترک کالونی کے مسائل حل نہ سوسکے
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) مکلی کے قریب سیلاب متاثریں کے لیئے بنائے گئے ترک کالونی کے مسائل حل نہ سوسکے،متاثرین کا احتجاج جاری،اس سلسلے میں ترک کالونی میں پینے کے پانی، بجلی کے بحران سمیت اسکول میں استاذہ کی مقرری نہ ہونے اور اسپتال کی سہولت نہ ہونے کے باعث رہواسیوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس سلسلے میں ترک کالونی کے متاثرین عبدالعزیز اوٹھو،اعجاز علی جماری،گلزار گرمانی،گل محمد منارو،شریف کھوسواور دیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کے حکومت کی جانب سے ترک کالونی میں جگہیں دینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالونی ساری سہولتیں مہیا کرکے دینے کے بجائے گہری نیند میں ہے،ہمیں یہاں رہتے ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگرکالونی میں پینے کے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی مسجد میں نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں اسکول میں ابھی تک استاذہ بھی مقرر نہیں کیئے جارہے ہیں جس سے ہمارے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،اور کالونی میں بجلی نہ ہونے کے باعث پوری کالونی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے،اس جدید دور میں بھی ترک کالونی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، انہوں نے حکومت سندھ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کے رتک کالونی ٹھٹھہ میں بنیادی سہولتیں دی جائیں۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme