شارجہ (یو این پی)پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرا کر ہیٹرک کر لی ہے اور ٹی ٹین لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی ٹیم نے سہواگ کی ٹیم کو جیت کیلئے 122رنز کا ہدف دیاہے ،بیٹنگ میں فخر زمان نے چھکے چھڑائے تو باولنگ میں شاہد آفریدی نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا ۔شاہد آفریدی نے رسووو ،براوو او ر سہواگ کی ایک ساتھ وکٹیں اڑا کر ہیٹرک کر لی ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن کو مضبوب بنا لیاہے ۔