اسلام آباد(یواین پی )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی ہے جس کا بہت افسوس ہوا ہے لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اس ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا کاروباری شخص ہے ،اسے تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ،اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کوئی بھی اس ملک میں جو ایمانداری سے ٹیکس دیتا ہے ،اس کا موازنہ ڈاکوﺅں سے کیا جاتا ہے ،جو لوگ ایمانداری سے اس ملک میں رہتے ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں ان کاڈاکوﺅںکے ساتھ موازنہ جرم ہے ،کسی بھی مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا ۔