مکلی میں تعینات پولیس اہلکار پوسٹ آفیس کے سامنے پراسرار طور ، تحقیقات شروع

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

ٹھٹھ(حمید چنڈ)پوسٹ آفیس مکلی میں تعینات پولیس اہلکار پوسٹ آفیس کے سامنے پراسرار طور قتل یا خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی، جائے واردات پر پولیس افسران سمیت سیکرون اہلکارپہنچ گئے رقت آمیز مناظر کو ملے ، تفصیلات کے مطابق مکلی پوسٹ آفیس پر تعینات پولیس اہلکار منٹھار جاکھرو کی لاش پوسٹ آفیس کے سامنے خون میں لت پت پڑی ملی جسکی اطلاع پوسٹ ماسٹر نے فوری پولیس کو دی جسپر ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ ،ڈی ایس پی اورتمام پولیس افسران سمیت سیکڑوں اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے علائقے کو گھروے میں لے لیا ،پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیئے مکلی سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے تحت اسکی موت دماغ میں گولی لگنے سے ہوئی ہے جبکے پولیس کے مطابق ابھی یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کے یہ خودکشی ہے یا قتل، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا ہے اور پوسٹ آفیس کے عملے سے معلومات کی جارہی ہے ،پوسٹ ماسٹر کے مطابق پولیس اہلکار منٹھار یہ بتاکر گیا تھا کے میں فون پر ضروری بات کرنے باہر جارہا ہوں جسکی تھوڑی دیر بعد ایک فائر کی آواز آئی اور ہم لوگ باہر نکلے تو منٹھار جاکھرو کی خون میں لت پت لاش دیکھی ،دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کا کہنا تھا کے اس مئسلے پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد باقائدہ کاروائی ہوگی جب تک ضروری تحقیقات شروع کردی ہے، دوسری جانب ورثاء کا کہنا تھا کے پلاٹ کے مئسلے پر ڈاکٹر دلدار خاصخیلی سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹربھی منٹھار کو ڈرایا اور دھمکایا کرتا تھا جس کی وجہ سے ہمیں ان پر شق ہے کے انہوں نے ہی منٹھار کو مارا ہے۔
ونڈ پاور منصوبوں کے ذریعے 300 میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ کو سپلائی کی جا رہی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر 
ٹھٹھہ۔۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں ونڈ پاور منصوبوں کے ذریعے 300 میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ کو سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ مزید بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت، تعلیم، میونسپل سروسز، واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ، تفریح و دیگر شعبوں میں بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے دربار ہال ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں گریڈ 17 کے زیر تربیت افسران کے ایک وفد کو ٹھٹھہ کے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ ایک قدیمی اور تاریخی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تفریحی مکامات اور برزگ ہستیوں کا مسکن بھی ہے۔ انہوں نے وفد کو ٹھٹھہ کے تاریخی مکلی قبرستان، شاھجہان مسجد، بھمبھور اور بزرگ ہستیوں کے متعلق روشناس کروایا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ضلع ٹھٹھہ 4 تحصیلوں، 40 یونین کونسلز اور 3069 اسکوائر میل رکبے پر مشتمل ہے جبکہ 106 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی بھی اس میں شامل ہے۔ اس موقع پر ضلعی اطلاعات افسر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں زیر تربیت افسران کے وفد نے ضلع ٹھٹھہ کے تاریخی مکلی قبرستان، شاھجہان مسجد، و دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes