لاہور ( یو این پی )ڈائریکٹر محسن علی کی فلم چھپن چھپائی کی تشہیر کیلئے فلم کے مرکزی کردار احسن خان اور نیلم منیر ’ بی این یو ‘ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔ دونوں فنکار سوچ بینڈ کے ہمراہ پہنچے تو طلبا نے ان کا استقبال کیا ۔تشہیر کا آغاز فلم کا ٹریلر دیکھ کر کیا گیا اس موقع پر احسن خان نے کہا یہ روایتی فلموں سے ہٹ کر فلم ہے ۔ مداح نیلم منیر کو بڑی سکرین پر بھی پسند کرینگے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان ہماری انڈسٹری کے ہینڈ سم فنکار ہیں ہماری کیمسٹری مداحوں کو یقینا پسند آئے گی۔ اس موقع پر طلبا نے اداکار احسن خان کیساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان نیلم منیر سمیت طلعت حسین ، جاوید شیخ ،ارشد محموداورعدنان جعفر شامل ہیں ، فلم 29 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔