میرے نئے میوزک البم ’’بے قدرا‘‘ کی قدر کی جائے گی حنا ملک

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

میوزک البم پنجابی،سرائیکی،اردو اور عربی چار مختلف زبانوں میں تیار کیا گیا ہے اس کے پرو ڈیوسر و ڈائریکٹرسمیع ملک ہیں
لاہور (یواین پی)میرا نیا میوزک البم ’’بے قدرا‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے اسے جنوری میں ریلیز کر دیا جائے گا یہ میرا پانچواں میوزک البم ہے جیسے میرے پہلے گیتوں نے مختلف ٹی چینلز اور سوشل میڈیا پہ دھوم مچائی میرے پرستاروں کی محبت اور پسندیدگی کے باعث میرے جذبے اور حوصلے بلند ہوئے انشاء اللہ نیا میوزک البم ’’بے قدرا‘‘ کی بھی قدر کی جائے گی ان خیالات کا اظہار نامور سنگر حنا ملک نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید بتایا کہ نیا میوزک البم پنجابی،سرائیکی،اردو اور عربی چار مختلف زبانوں میں تیار کیا گیا ہے نئے میوزک البم کے پرو ڈیوسر و ڈائریکٹرسمیع ملک ہیں جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے جب تک میرے پرستار میری آوازکو پسند کرتے رہیں گے تب تک میں اپنی آواز سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی ترنگوں اور امنگوں کو جگاتی رہوں گی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes