لاہور…پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپپاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیس پہنچ گئی۔ کپتان سمیع اسلم کاکہناہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتررہی، کھلاڑیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، امید ہے انڈر19ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے لگاتار 18میچز جیتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہاکہ بھارت سے پہلا میچ جیتے،بدقسمتی سے فائنل میں ہارگئے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی، صرف ایک میچ میں ہی شکست ہوئی۔ایشیا کپ میں آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،نیپال،افغانستان،یو اے ای، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔