ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقدہوا

Published on December 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments


سیالکوٹ ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ، چودھری محمد اکرام، رانا محمد افضل، رانا لیاقت ، چودھری طارق سبحانی، آصف باجوہ ،رانا عبدالستار خان، محسن اشرف اور ذوالفقار غوری ، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی سمبڑیال توقیر چیمہ، اے سی ڈسکہ عدنان اکبر، اے سی پسرور عمر شیرازی، ڈی ڈی ڈیلپمنٹ عبدالرؤف کے علاوہ تعلیم، صحت، شاہرات اور تعمیرات کے محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے محکمہ تعمیرات کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری تعمیراتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں اور اس مقصد کیلئے کنٹریکٹرز کو ہدایت کریں کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنی استعدار کار میں اضاف کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمن آباد روڈ کی تعمیر اور سبلائم چوک میں فلائی اوور کی تعمیر سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر نیا ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes