لاہور(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے جاتی امراءپہنچ گئے،جاتی امراءمیں پہلے سے موجود کارکنوں نے سابق وزیراعظم کا استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کئے اورنوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے 5 دسمبر کو لندن گئے تھے جہاں وہ 12 روز قیام کے بعدآج صبح اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ لاہور پہنچے جہاں ان کا پارٹی رہنماﺅں نے استقبال کیا ،سابق وزیراعظم قومی ایئر لائن پی کے 758 سے لاہورپہنچے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے،سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سکیورٹی میں جاتی امراءپہنچ گئے،وہاں کارکنوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔