قصور(یواین پی)قصور میں کار اور رکشے میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق حادثہ وڈانہ سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتارکار سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار4 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔