کوئٹہ(یو این پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کے ہمراہ کوئٹہ کے سول اسپتال کا دورہ کیا اور ذخمیوں کی عیادت کی۔
کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کے ہمراہ چرچ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے سول اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج زخمیوں کی فرداً فرداً خیریت دریافت کی۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے کمانڈر سدرن کمانڈر کو آگاہ کیا۔
زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی اسپتال میں حاضری پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔