طوفانی بارشیں، دبئی، العین، فجیرہ، الخیمہ میں سیلابی صورتحال

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

دبئی(یو این پی) متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، العین، فجیرہ، الخیمہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے سیاہ بادلوں سے ڈھکے ہوئے ہیں، موسم کی صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے۔ سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہے، عوام سمندر میں تیراکی اور پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریزکریں۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے شدید بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ شدید متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء اور امدادی سامان کی فراہمی کے لیے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme