جامشورو (یواین پی)جامشوروسمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور26 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق جامشورو میں وین اورمنی ٹرک میں تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق مسافروین کراچی سے سکھرجارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثہ پیش آگیا ۔
راجن پور کے علاقے روجھان مزاری میں 2 کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے جبکہ سیہون میں انڈس ہائی وے پرلکی شاہ صدرکے قریب وین اورکارمیں ٹکرہو گئی جس سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 10 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو طبی امداد کیلئے سیہون ہسپتال منتقل کردیا گیا،ادھرسجاول میں سوزوکی اوربس میں ٹکرمیں5افرادزخمی ہو گئے جبکہ چیچہ وطنی کے علاقے کسووال ریلوے پھاٹک کے قریب کارالٹ گئی جس کے نتیجے میں2بچوں سمیت5افرادزخمی ہو گئے۔