اسلام آبادیواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انسانیت کوماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے چیلنج کاسامناہے،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سارے ممالک متاثرہورہے ہیں،سموگ کے روزمرہ زندگی پراثرات آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں،ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سائنس پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے،پاکستان توانائی کی50فیصدضرورت گیس سے پوری کررہاہے،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا خطرہ ہے آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمدختم کردی جائےگی،وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے ،ماحولیاتی تبدیلی سنجیدہ چیلنج ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری دنیامتاثرہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ موسم میں حدت آ گئی اورفصلوں پراثرات رونماہورہے ہیں۔