اوتاوا…سخت سرد ی برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن کینیڈا کے باسیوں کی تو ہمت کو داد دینی پڑے گی ۔اس بات پر شک ہو تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں نظر آنے والے مناظر میں ابلتا ہوا پانی پلک جھپکتے ہی برف میں تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ واٹر گن تھامے نوجوان کے بس بٹن دبانے کی دیر ہے اور انتہائی گرم پانی فوراً ہی منجمد ہو جاتا ہے۔ایسی شدید سردی اور برف باری کا تو تصور ہی کسی کے چھکے چھڑوا دینے کے لئے کافی ہے لیکن وہاں کے باسی بھی اس صورتحال کے عادی ہو چکے ہیں اورمنفی اکتالیس فارن ہائیٹ درجہ حرارت کو بھی بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے نظر آتے ہیں۔