افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر حملہ، پانچ دھماکے، فائرنگ کا سلسلہ جاری

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

کابل (یواین پی) افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے دارالحکومت کابل میں واقع ٹریننگ سنٹر پر حملہ کیا گیا ہے، حملہ آوروں نے سنٹر پر پانچ دھماکے کیے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں دعوت یونیورسٹی کے پاس واقع این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر صبح 10 بجے کے قریب حملہ کیاگیا۔ حملہ آوروں نے آتے ہی پانچ دھماکے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ حملہ آورٹریننگ سنٹر کے قریب واقع نو تعمیر شدہ گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور سنٹر پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy