جہاز جہانگیر ترین کا اور پٹرول علیم خان کا استعمال ہو تاتھا :حنیف عباسی

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہناتھاکہ جہاز جہانگیر ترین کا اور پٹرول علیم خان کا استعمال ہو تاتھا ، عمران خان کی دوسری اےٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رہنما حنیف عباسی کا کہناتھا کہ جہاز جہانگیر ترین کا اور پٹرول علیم خان کا استعمال ہو تاتھا ، عمران خان کی دوسری اےٹی ایم علیم خان قبضہ گروپ ہے، عمران خان کی ایک اے ٹیم ایم کا خاتمہ کر دیا اور دوسری کا بھی ہم ہی کریں گے ،عبد العلیم خان کیخلاف سپریم کورٹ اور نیب میں بھی کیس چل رہاہے۔ ان کا کہناتھا کہ علیم خان پر دو ایف آئی آر ہیں جو کہ ایف آئی اے نے کاٹی ہیں ،عبدالعلیم خان نے ان میں 26 کروڑ اور ایک میں 36 چھتیس کروڑ واپس کرنے کا کہاہے ،اور تم کہتے ہو کہ شہبازشریف کا مقابلہ کرنا ہے ،شہبازشریف کے کارکن تمہارا مقابلہ کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ اگرعبدالعلیم خان مجھے عدالت نہ لے کر گئے تومیں جاو¿ں گا، عمران خان ہوش کےناخن لیں ،عمران خان کی پارٹی کی بنیادجوئے پررکھی گئی۔
حنیف عباسی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنی گندی زبان بند نہیں کی تو کیلیفورنیا کا کیس عدالت میں لے کر جاﺅں گا ،عمران خان کیخلاف کیلی فورنیاکورٹ کی دستاویزمیرے پا س ہے، اگرعمران خان آرٹیکل62،63پرپورااترتے ہیں توپوری قوم اترتی ہے ،علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پر پلازا بنارہے ہیں ،سیاست اورقبضہ کرنےمیں فرق ہوتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题