شاہ رخ کے بیٹے اور ایشوریا کی بیٹی کی اسٹیج پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ممبئی (یواین پی )بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان اور ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا کی اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان اپنے 4 سالہ بیٹے ابرام سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ابرام کو وقت دیں یہی وجہ ہے کہ متعدد بار ابرام کو فلموں کے سیٹ پر ہی لے آتے ہیں۔کنگ خان بیٹے کو کئی بار اسکول چھوڑنے بھی خود ہی جاتے ہیں اور اب بیٹے کی اسکول میں پرفارمنس دیکھنے بھی پہنچ گئے۔کنگ خان کے بیٹے اور ایشوریا رائے بچن کی بیٹی ارادھیا نے اسکول میں ہونے والی ایک تقریب میں کئی بچوں کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کیا جسے دیکھ کر سب ہی محظوظ ہورہے تھے۔ننھے ابرام اور ارادھیا نے مختلف گانوں پر پرفارم کیا جس میں سے ایک شاہ رخ خان کی فلم ’سوادیس‘ کا گیت ’یہ تارا وہ تارا‘ بھی شامل تھا۔شاہ رخ خان اور ایشوریا اپنے بچوں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے خود ہی تقریب میں موجود تھے جب کہ بیٹے کی پرفارمنس پر کنگ خان محظوظ ہوتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes