کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)سردار نبی احمد ایڈووکیٹ رہنماء تحریک انصاف نے ایک ملاقات کے دوران کوٹرادھاکشن میں پارٹی ورکر حبیب اللہ چوہان کی رہائشگاہ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صرف تحریک انصاف ہی ایک حقیقی معاشرے کی بنیادرکھ کے ایک حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔پی پی اور (ن)لیگ صرف جھوٹے بیان ہی دے سکتی ہیں مہنگائی نے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں عوام غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو مارنے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے