نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل ۔چیلنجز اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے
Published on January 6, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 267) No Comments
ہارو ن آباد( یواین پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم دادلالیکانے کہا ہے کہ مجھے عوام کے معیار زندگی بہتری لانا اور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے جس کے تحت گزشتہ شروع کیے گئے ترقی کے سفر کو نئے جذبے اور ولولے سے آگے بڑھایا جارہا ہے انہوں نے یہ بات شہریوں کے وفدملک اکرم شہاب ،ملک افضل غوری اور ملک ریاض خلجی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی میاں عالم دادلالیکا نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل ۔چیلنجز اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہے اور جلد ہی وطن عزیز پر منڈلانے والے اندھیرے اور مایوسی کے سائے دور ہوں گے اور ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد میری درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتیں ضلع بہاولنگر کے لیے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گی خصوصی طور پر زراعت ،صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 80
Related
Free WordPress Theme