اور جو کوئی برا فعل کرے یا اپنے نفس پر ظلم کرے پھراس کے بعد الله سےبخشوائے تو الله کو بخشنے والا مہربان پائے (110) اور جو کوئی گناہ کرے سو اپنےہی حق میں کرتا ہے اور الله سب باتوں کا جاننے والا حکمت والا ہے (111) اور جو کوئی خطا یا گناہ کرے پھر کسی بے گنا پر تہمت لگادے تو اس نے بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا (112) ۔