وسط جنوری تک حکومتی تشکیل کی ڈیل چاہتی ہوں: جرمن چانسلر

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

برلن(یواین پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ وسیع تر مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق ابتدائی بات چیت شروع کرنا چاہتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد میرکل نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع تر مخلوط حکومت کے قیام کے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ابتدائی بات چیت کو ناکام تصور کیا جائے گا۔ دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر مارٹن شلس واضح کر چکے ہیں کہ ابتدائی بات چیت میں حکومت سازی کے دوسرے پہلو بشمول اقلیتی حکومت کا قیام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes