دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی کی منگنی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

دبئی (یواین پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی صاحبزادی شیخہ مریم المختوم کی منگنی ہوگئی ہے جس کی عرب سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مریم المختوم کی منگنی پر مبارکباد کے پیغامات سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق شیخہ مریم بنت محمد بن راشد المختوم کی منگنی شیخ سہیل بن احمد بن جمعہ المختوم کے ساتھ ہوئی ہے۔ انسٹا گرام پر شاہی خاندان کی ایک خاتون لطیفہ مختوم نے سب سے پہلے مبارکباد کا پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا ’ مریم مختوم اور سہیل احمد کو اپنی عنقریب ہونے والی شادی پر مبارکباد، اللہ کرے آپ کا یہ ملنا خوشیوں کا پیغام لے کر آئے‘۔اس کے علاوہ شیخہ مریم کو شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ لطیفہ بنت مختوم نے اس جوڑے کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک نظم بھی شیئر کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme