معروف گلو کار عارف لوہار بھی ٹیکس حکام کی نظر میں،نوٹس جاری

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف گلو کار عارف لوہار کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عارف لوہا ر کے گوشوراوں میں ظاہر کئے گئے اثاثوں پر تحفظات ہیں، اس کا ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کئے گئے اثاثہ جات سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لئے اس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ٹیکس حکام کے نوٹس پر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں نے اپنے گوشواروں میں تمام اثاثہ جات واضح کئے ہیں جن اثاثہ جات کے میں باقاعدہ طورپر ٹیکس بھی ادا کرتا ہوں یقینا ایف بی آر حکام کو کوئی میرے بارے میں غلطی فہمی پیدا ہوئی ہے ، میں ایف بی آر کے تمام تحفظات دور کروں گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题