کراچی میں پولیس نے چوروں کے سرپرست سافٹ وئیر انجنئیرکوگرفتار کر لیا

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

کراچی (یو این پی):کراچی میں پولیس نے چوروں کے سرپرست سافٹ وئیر انجنئیر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے اہم کامیابی سمیٹتے ہوئے چوروں کے سرپرست سافٹ وئیر انجنئیرکو گرفتار کر لیا۔ملزم 6ماہ سے چرائے جانے والے موبائل فونز کے لا ک کھولا کرتا تھا۔ملزم نے ایسا سافٹ وئیر ڈولیپ کر رکھا تھا جس میں وہ اصلی مالک سے یوزر نیم اور پاسورڈ لے کر اسے آوٹ کر دیتے تھے ۔ گرفتار ہونے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام 6ماہ سے کر رہا ہے اور اب تک 10سے15موبائل فون کے لاک کھول چکا ہے ۔اس نے بتایا کہ اسے ایک موبائل کے پیچھے 5ہزار روپے بچتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سرکل سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog