کراچی(یواین پی) پاکستان کے’’ انوویٹو یوتھ ایوارڈ2017ء‘‘ جو کہ30 دسمبر کو پاکستان کے خوبصورت شہر مینگورہ، سوات میں منعقد ہو رہے ہیں جہاں پر نوجوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیے جائیں گے جنہوں نے تعلیم، کھیل اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس سلسلے میں کراچی کے رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت کو ’’ انوویٹو یوتھ ایوارڈ 2017ء‘‘ کی جیوری نے انہیں بحیثیت ایمبیسڈر منتخب کیا ہے ، واضح رہے طلال فرحت نے مدین کے ایک چھوٹے سے قصبے’’چیل‘‘ پر مختصر سی دستاویزی فلم بھی تیار کی ہے جسے بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس تقریب میں سوات کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی وثقافتی شخصیات شرکت کریں گی نیز انوویٹو یوتھ فورم کے اس مثبت قدم کے سلسلے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔