ملتان (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان کی پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔اپنے دورہ ملتان کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نیو جوڈیشل کمپلیکس گئے جہاں انہوں نے وکلا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ جوڈیشل کمپلیکس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان رجسٹرارلاہورہائیکورٹ خورشیدانوررضوی پربرس پڑے ، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عجلت میں کمپلیکس بنانے کے احکامات کیوں دیے گئے؟، کھیتوں میں جا کر جوڈیشل کمپلیکس بنادیا گیا ہے ، یہاں تک پہنچنے میں 20 منٹ لگے۔ چیف جسٹس نےنے ملتان کی پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ 10 یوم کے اندر اندر کچہری بحال کی جائے۔