ٹھٹھہ(رپورٹ: حمید چنڈ)میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں 250 سے زائدعارضی ملازمین دس سال سے زائد کا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود تین ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور، من پسند ملازمین کو دس ہزار تنخواہ دی جانے لگی ،میونسپل ائڈمنسٹریٹر کی جانب سے مکمل خاموشی ،ملازمین کا سندھ حکومت سے کچے ملازمین کو کنفرم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں2007 سے بھرتی ہونے والے کچے ملازمین کو محکمہ بلدیات کی جانب سے 2012 میں کنفرم کرنے کے باوجود میونسپل ائڈمنسٹریٹر ٹھٹھہ اور اکاونٹ آفیسر کی ملی بگھت سے ماہانہ 3000ہزار تنخوا دینے لگے ، اس سلسلے مین گذشتہ دن میونسپل کمیٹی کے کچے میں بھرتی کیئے گئے عملے کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے آگے سضت احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنہ دیا گیا، اس موقعے پر کچے ملازمین کا کہنا تھا کے محکمہ بلدیات کی جانب سے ہمیں 2012میں کنفرم کیا گیاتھا اور ہماری تنخوائیں 13000 ہزار ماہانہ دی جانے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود د اکاونٹ آفیسر اور مختلف سی ایم اوزنے ہمیں تین ہزار ماہانہ دیکر خاموش کرادیتے تھے مگر موجودہ ائڈمنسٹریٹرمونسپل کمیٹی ٹھٹھہ خلیفہ نظیرنے اپنے رشتیداروں کو نئی بھرتیاں کراکر دس ہزار سے بھی زائد ماہانہ تنخواہ دئے رہے ہیں اور ہمیں اس مہنگاہی کے دور میں ابھی بھی صرف تین ہزار ماہانہ دیئے جارہے ہیں ،انہوں نے وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیرِ بلدیات سے مطالبہ کیا کے ہمیں حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ 13ہزار تنخوائیں دی جائیں ۔
المراد نامی کشتی میں اچانک آگ بڑک اٹھی
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) کیٹی بندر کے قریب سمندر میں کھڑی المراد نامی کشتی میں اچانک آگ لگ گئی،انتظامیہ کی عدم انتظامات کے باعث مقامی لوگوں آگ بجانے میں کامیاب، آدھے سے زائد کشی جل کر راکھ ،تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں کھڑی کشتی میں گئس سلینڈر کے پھٹنے کے باعث اچانگ آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں موجود لوگوں نے سمندر میں چلانگیں لگاکر جان بچالی جبکے نزدیک میں موجود کشتی والوں نے آگ کو بجالیا ،اس موقعے پر سرکاری سطح پر فشریز کھاتے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثات سے بچنے کے انتظامات نا ہونے کے باعث ساحیلی علائقوں میں ایسے واقعات ہونا معمول بننے لگا، دوسری جانب کشتی کے مالک کا کہناتھا کے ہم نے بار بار ضلعی انتظامیہ اور فشریز کھاتے کو ملاحوں کو پیش آنے والے واقعات کی جانب کروائی ہے مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں ، یاد رہے کے کچھ عرصہ قبل ضلعی انتظامیہ کی توجہ کے باعث بوہارہ کے قریب 26 افراد اجل کا شکار بن چکے ہیں مگر تاحال ضلعی انتظامیہ سمیت واسظیدار ادارے غفلت کی نیند سورہے ہیں ۔
گجومیں موٹر سائیکل حادثے میں خاتون جان بحق
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) گجومیں موٹر سائیکل حادثے میں خاتون فوت صحافی خاوندشدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق گجو کی مین مسجد بیتل مکرم کے سامنے قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پر سوار صحافی کی زوجہ کا دوپٹہ پھنسے سے موٹر سائیکل سلپ ہوگیا جسکے نتیجے میں مقامی صحافی طفیل احمد پنھور کی زوجہ شبانہ پنھور موقع پر ہلاک ہوگئی جبکے صحافی شدید زخمی ہوگیا جسکو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔