بنوں سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 957)      No Comments

بنوں (یواین پی) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش سے ان کا آنگن خوشیوں سے بھرگیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہر کوئی خوش ہے، زچہ و بچہ بھی صحتمند ہیں۔ گلزار خان نے چوتھی شادی کرکے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی پرورش ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہا اس لیے حکومت اس کیلئے وظیفہ کا بندوبست کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو صحت و تعلیم کی اچھی سہولیات مہیا کر سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题