شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں،28 دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی:طاہرالقادری

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کا امکان نظرنہیں آتا،28 دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی جس میں سیاسی ومذہبی جماعتیں شریک ہوں گی۔جس میں ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔لاہور میں شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی سے ما ڈل ٹاون پرحملہ کیا جس میں45پولیس اسٹیشن سے نفری طلب کی گئی،سرکاری رپورٹ کے مطابق809 شوٹربھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہاگیاکہ کوئی پولیس افسرتفصیلات دینے کوتیارنہیں۔طاہر القادری کہتے ہیں کہ اصل کیس تو ماڈل ٹاون کا ہے باقی کیسزاپنے وقت پر کھلیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题