اقوام متحدہ میں اپنے خلاف ووٹنگ پر امریکہ برہم

Published on December 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

نیویارک (یواین پی) امریکا اقوام متحدہ میں اپنے خلاف ووٹنگ پر برہم ہو گیا۔ امریکی مندوب نکی ہیلی کہتی ہیں مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے۔ اپنے خلاف ووٹ دینے والے ممالک اور اس دن کو یاد رکھا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے خطاب کرتے ہوئے قرارداد کو امریکی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاس ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ ضرور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ان ممالک کو یاد رکھیں گے جنہوں نے ہمیں بے عزت کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی قرارداد پاس ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کے لیے فنڈز کم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog