دولہا کم عمر ہے، لڑکی کے رشتہ داروں کا شادی سے انکار، بارات خالی ہاتھ واپس

Published on December 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 932)      No Comments

پنڈی بھٹیاں (یواین پی) بارات دلہن لئے بغیر واپس گھر واپس چلی گئی کیونکہ دولہا کم عمر تھا اور لڑکی والوں نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاﺅں مرزا بکسیکا کے رہائشی سکندر علی کی دو بیٹیوں کی بارات گھر آئی تو اسی دوران دولہا اللہ دتہ کی عمر کم ہونے کی وجہ سے رشتے داروں میں بحث شروع ہو گئی اور لڑکی کے رشتے داروں نے اللہ دتہ کی عمر پر اعتراض کیا کہ ابھی اللہ دتہ بالغ نہیں اور بچی کے رشتے داروں نے بچی کا نکاح اور رخصتی کرنے سے انکار کر دیا، جس پر بارات دلہن لیے بغیر واپس آگئی جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ دتہ اور مہوش کے درمیان نکاح نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog