کراچی(یواین پی)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، اس وقت ٹیم میں آنا میری قسمت میں نہ ہو لیکن مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔ ابھی نہیں تو ایک دو ٹورز بعد قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ چھوٹی موٹی کارکردگی کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ لوگ مجھ سے اچھی پرفارمنس کی امید رکھتے ہیں۔