لاہور(یواین پی)پاکستان کی معروف اداکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ،اور میں ہمیشہ اپنے کردار کو حقیقی رنگ میں نباتی ہوتی ہوں،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ فحاشی کے سخت خلاف ہوں چند فحاشی پھلانے والی اداکارائیں شوبز انڈسٹری کوبدنام کر رہی ہیں ،ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پہ فحش تصویریں اپ لوڈ کرنے والی تھرڈکلاس اداکاراؤں کو شرم آنی چاہے، فحاشی پھلانے سے کوئی کھبی بھی فنکار نہیں بنتا اور نا ہی شہرت ملتی ہیں،فنکار محنت اور لگن سے کام کرنے سے بنتا ہے،اور شہر فنی صلاحیتوں سے ملتی ہے۔مزید گفتگو کرتے ہوے میگھا نے کہا کہ فیس بک پر گھنٹوں آن لائن ہو ں کر بے تُکی فنکاریا ں دیکھانے والی اداکاراؤں کو چاہیے کہ محنت اور لگن سے کام کر کے فلم ،ٹی وی اور اسٹیج پراپنے فن کا لوہا منوائیں