مصنف جیا خان نے ایک ایسی کہانی متعارف کرائی ہے جو فلم بین مدتوں یاد رکھے گے :ساجد علی ساجد
لاہور (یو این پی)پنجابی فلم ،،آزاد باد شاہ،،سپر ہٹ،29دسمبر کو شیخوپورہ میں بھی افتتاح ہو گا،تفصیلات کے مطابق ہال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں میں پنجابی فلم ،،آزاد باد شاہ ،،نمبر 1کی دوڈ میں شامل ہو گئی،لاہور میں کامیابی کے بعد فلم ،،آزاد باد شاہ ،،29دسمبر سے شیخوپورہ کے سینما گھروں کی رونق بنے گی یہاں فلم کی افتتاحی تقریب بھی ہو گی افتتاحی تقریب میں چیف گیسٹ سنیئر صحافی باؤاصغر علی ہو نگے ،اس فلم کے ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کا کہنا ہے کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہو ں کی میری فلم ،،آزاد باد شاہ،،نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں،فلم کی کامیابی میں تمام فنکاروں کی محنت اور لگن کا ثمر ہے اور مصنف جیا خان نے ایک ایسی کہانی فلم انڈسٹری میں متعارف کرائی ہے جو فلم بین مدتوں یاد رکھے گے ۔