اسلام آباد (یواین پی)راولپنڈی اسلام آباد بیوررز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےنتخابات برائے 2017-18 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران و ممبران مثبت میڈیا کے فروغ اورصحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور خدمات سرانجام دیں گے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا تعاون ربجاکے ساتھ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی ایس۔اے۔صہبائی نے ربجاکے نومنتخب عہدیداران و ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد مثبت میڈیا کا فروغ ہے کیونکہ مثبت میڈیا ہی مثبت پاکستان کا ضامن ہے۔راولپنڈی،اسلام آباد سمیت سارے پاکستان کے صحافی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر روشن پاکستان کے قیام کے لیے کام کریں۔قائد اعظم محمد علی جناح نے مثبت پاکستان کا خواب دیکھا تھا جسکی تکمیل مثبت میڈیا کے ذریعے مثبت قوم کی صورت میں شرمندہِ تعبیر ہو سکتی ہے۔ربجاکے نومنتخب صدر ارشد محمود اور سیکرٹری جنرل نثار احمد کی سربراہی میں راولپنڈی،اسلام آباد کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔قائدِ صحافت افضل بٹ،علی رضا علوی،شکیل انجم ،عمران ڈھلوں ،راجہ ارشد،فیصل چیمہ سمیت راولپنڈی،اسلام آباد کے سبھی قائد صحافی قابلِ ستائش ہیں۔