پاک بھارت سیریز کے حوالے سے نجم سیٹھی نے ایک بار پھر آواز بلندکر دی

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہترکوئی میچ نہیں ہو سکتا ہمارا بھارت سے کھیلنے کامعاہدہ ہے وہ اسے پو راکرے،اگرا نہوں نے نہیں کھیلناتھاتومعاہدہ نہ کرتا۔کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ15 فروری تک کراچی سٹیڈیم تیارہوجائے ،سٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہوجائے توکوئی فرق نہیں پڑتا ۔پی ایس ایل کافائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہو گا امیدہے کہ کراچی میں میچ کاوعدہ پوراکیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچ ہوگیاتودنیا میں اچھا تاثرجائےگا سندھ حکومت کی جانب سے پورا تعاون حاصل ہے، وزیراعلی سندھ اورڈی جی رینجرزسے ملاقات ہوئی سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جو بیرونی سیکورٹی اداروں سے شئیر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes