اسلام آباد/پشاور(یوا ین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار(آج) مسیح برادری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کوانتہائی خوبصورتی سے سجادیا گیا ہے
کرسمس کی مناسبت سے پشاور سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اس روز الیکٹرؤنک میڈیا پروگرامز نشرا ور پرنٹ میڈیا بھی خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔