پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے؛نجم سیٹھی

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

کراچی(یو این پی) پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے اور اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہو سکا تو لاہور اس کا متبادل ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا جب کہ میچ سے شہر کا مثبت پہلو نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں فائنل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقاتیں ہوئیں، پی ایس ایل فائنل کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم پھر بھی پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلاننگ پر بریفنگ دینی ہو گی، پی ایس ایل کے لیے سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جب کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہو جائے۔ چیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے بہتر دنیا کا کوئی گیم نہیں جب کہ اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تو پہلے رابطہ کیوں کیا، ایف ٹی پی میں بھارت سے کھیلنا ہمارا حق ہے اور اس کے لیے فائٹ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme