اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ن لیگی رہنماؤں سے رابطے ہیں اور اب وہ بادشاہت سے تنگ آ چکے ہیں، اس لئے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ابھی ان کے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں، بہت جلد پریس کانفرنس میں اعلان کرونگا۔