عائشہ گلالئی کا اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

پشاور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا، آئندہ انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی ناراض راہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ اپنی پارٹی بناؤں گی جس کا اعلان آئندہ سال کے آغاز میں کروں گی۔ آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی سے عمران خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سیاستدان نہیں، بزنس مین ہیں۔ اپنی پارٹی میں تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کو دعوت دوں گی، پرویز خٹک سب سے بڑے ڈاکو ہیں جو کرپشن میں سب پر بازی لے چکے ہیں، تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں ناکام ہو چکی ہے، تحریک انصاف میٹروبس کو جنگلا بس کہتی رہی لیکن ابھی یہ جنگلا بس خود پشاور میں شروع کر رہی ہے۔ میٹرو بس منصوبے پر کروڑوں کا نقصان ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes