آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری، پاکستان پہلے نمبر پر

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

دبئی(یو این پی) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ باؤلرز میں عماد وسیم ایک بار پھر ٹاپ پر آ گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی نمبر ون پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے اختتام پر جاری کی گئی ہے۔ باؤلرز میں پاکستان کے عماد وسیم نے 718 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سرفہرست رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر ایون لوئس دوسرے نمبر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ ویسٹ انڈیز دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog