اسلام آباد(یوا ین پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(کل)بدھ کواپنی 59ویں سالگرہ منائیں گے وہ 27دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور دھیمے مزاج اور صلح جوشخصیت کے ما لک ہیں، 30سال سے سیاست میں ہیں اور 6بارکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ شاہدخاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں اور میاں نواز شریف کی ناہلی کے بعد ملک کے 22ویں وزیراعظم کے منصب پر کام کررہے ہیں جبکہ ان کے والد خاقان عباسی 1985 میں سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجوکی حکومت میں وزیرصنعت وپیدوار تھے اور 1988 میں اوجری کیمپ کے سانحہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔