اسلام آباد (یواین پی )پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر امریکی ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنا تے ہوئے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ امریکی حملہ افغانستان کی سرحدی حدود میں ہوئے اور اس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔